Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد یمن کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے اقدامات انجام دے۔ صنعا

یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن کے محاصرے کے فوری خاتمے اور انسانی اور اقتصادی میدان میں سعودی اتحاد کو اقدامات انجام دینے پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، یمن مخالف اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے صلح اور مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ہمارے سارے حقوق کے حصول کےلئے منصفانہ اور محترمانہ حل تلاش کرے۔

مہدی المشاط نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے کے خاتمے اور انسانی اور اقتصادی میدان میں یمن کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے لازمی اقدامات انجام دینے پر تاکید کی اور کہا ان میں سب سے اہم ائیرپورٹ، بندرگاہوں کے محاصرے کا خاتمہ اور یمنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہے۔ یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج نے 21 ستمبر کو اپنے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے کی گئی پریڈ میں اپنے کئی جدید اسٹریٹجک ہتھیاروں کی نمائش کی تھی۔

ٹیگس