مقبوضہ فلسطین میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک و زخمی
صہیونی حکومت کو حالیہ برسوں میں امن و امان کے حوالے سے بدترین بحران کا سامنا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ، جنوبی علاقے کریات ملاحی کے نزدیک ہوا۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا ہے۔
یہ دھماکہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب صیہونی فوجیوں کو یہودیوں کے عید کے موقع پر ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت حالیہ برسوں میں امن و امان کے حوالے سے بدترین بحران کا شکار ہے۔ مسلسل بحران اور سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مختصر عرصے کے اندر پانچ مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں۔ نیتن یاہو کے متنازعہ اصلاحاتی منصوبے کے بعد وسیع پیمانے پر عوام احتجاج کر رہے ہیں۔