Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائی، کئی دہشتگرد ہلاک

شام کی وزارت دفاع نے ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کےخلاف ایک کامیاب کارروائی انجام پانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ادلب میں نشانہ بنایا اور متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شام کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے اور پر امن دیہی علاقوں اور قصبوں نیز حماہ اور ادلب میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر پے درپے حملوں کا جواب دینے کے لیے ہماری افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کرکے ان کو نشانہ بنایا اور ان حملوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مارٹر لانچر کو تباہ کر دیا گیا اور "انصار التوحید" کے نام سے مشہور گروہ سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔

شام کی وزارت دفاع کے اس بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں "مصباح عثمان" اور "مفید بیوش" بھی شامل ہیں۔

شام کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے شمالی مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے ان دو ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے جو اس علاقے میں ہماری پوزیشنوں کو نشانہ بنانے کے درپے تھے

ٹیگس