Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل- سعودی تعلقات، امریکی صدر کے سینئر مشیر ریاض پہنچے

ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام نے ایک ممکنہ میگا ڈیل پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے گزشتہ ہفتے خاموشی کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کیا جس میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا بھی شامل تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جو بائیڈن کی سربراہی میں امریکی حکومت کی جانب سے صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے بعد، بائیڈن کے اعلیٰ مشیروں نے اس ملک کا دورہ کیا۔

اکسیوس میگزین نے بدھ کی شام دو باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ بائیڈن کے اعلیٰ مشیروں نے ایک ممکنہ میگا ڈیل کے بارے میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے گزشتہ ہفتے خاموشی سے سعودی عرب کا سفر کیا جس میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق مغربی ایشیا کے خطے کے امور کے لیے وائٹ ہاؤس کے نمائندے بریٹ میک گرک اور توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے امور میں بائیڈن کے سینئر مشیر آموس ہوچیسٹئن گزشتہ جمعرات کو چند گھنٹوں کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔.

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان ذرائع نے اکسیوس کو بتایا کہ میک گرک اور آموس ہوچیسٹئن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ملک کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور اس اہم معاہدے کی مختلف شقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ان ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ بائیڈن کے مشیروں نے دیگر علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی سعودی حکام سے گفتگو کی۔

اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان دونوں کے سفر کا انکشاف نہیں کیا اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بھی اس اشاعت کو بتایا کہ ان کے پاس امریکی حکام کے حالیہ دورے کے بارے میں فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ٹیگس