Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، زلزلے سے اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہيں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مٹی کے تودے اور عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ہیں، جس کے سبب یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.3 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمنستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس