Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں داخل ہونے سے جنگ دشمن کے لئے ایک بڑے سانحے میں تبدیل ہوجائے گی، حماس

اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جانتی ہے کہ غزہ میں داخل ہونے سے اس حکومت کی فوج کے لئے جنگ ایک بڑے سانحے میں تبدیل ہو جائے گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کے مطابق صالح العاروی نے جمعرات کو ایک تقریر میں اعلان کیا کہ مغرب ہم پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگاتا ہے لیکن تحریک حماس کے مکتب میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ صہیونی، یہودیوں کی عیدوں کے بعد ہم پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں لہذا ہم نے غزہ کے آس پاس صیہونی حکومت کے فوجیوں پر اچانک حملہ کیا اور دشمن کی فوج کو تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ہفتہ 7 اکتوبر کو "طوفان الاقصی" آپریشن شروع کیا جس میں غاصب صیہونی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس