Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے چند غیر آباد سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان کے چند غیر آباد سرحدی علاقوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان میں صہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی تھی ۔ چند گھنٹے پہلے حزب اللہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کے المالکیہ فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے اس حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور بھاری مقدار میں صیہونی فوج کے جنگی وسائل تباہ ہوگئے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ بارہ گھنٹے میں اپنے ٹھکانوں پر لبنان سے نو راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس