Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے نورشمس علاقے سے صیہونی فوج کی پسپائی

غاصب صیہونی فوجی، غرب اردن میں طولکرم شہر میں فلسطینی مجاہدین کی بھرپور استقامت کے بعد نور شمس کیمپ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی فوج نے جمعرات کو نور شمس کیمپ پر وسیع حملہ شروع کیا تھا جس میں بیس فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔
صیہونی فوج نے ڈرون حملے کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ستائیس گھنٹے تک جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے بعد صیہونی فوجی فلسطینیوں کی استقامت اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں نور شمس کیمپ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔
غاصب صیہونی حکومت نے نور شمس کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی حکومت نے اپنے درجنوں فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس