اسلامی مزاحمتی محاذ نے صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا
Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
اسلامی مزاحمتی محاذ نے آج اعلان کیا ہے کہ ایک سام سیون قسم کے میزائل سے صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے طوفان الاقصی آپریشن کے بیسویں روز البریج کیمپ کے مشرق میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ ایک سام سیون قسم کے میزائل سے صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع پناہ گزینوں کے البریج کیمپ پر شدید گولہ باری بھی کی۔