غزہ میں ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
غزہ میں موت کے گھاٹ اتارے گئے غاصب اسرائيلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: غزہ پٹی پر غاصب اسرائيلی فوج کے زمینی حملے کے دوران 18 غاصب فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق خود صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ پٹی میں استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں 18 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے ہلاک ہونے والے غاصب فوجیوں کی تعداد 11 بتائی تھی۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی ذرائع ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد کی خبروں کو سینسر کرتے ہیں اور صحیح صحیح تعداد منظر عام پرنہیں آنے دیتے ہیں۔
حزب اللہ سمیت فلسطین کے استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے اب تک غاصب اسرائیلی فوجی کے ٹھکانوں کوبارہا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک تعداد ہلاک ہوئی ہے۔