Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان اور شام پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے

خبری ذرائع نے جمعرات کی صبح کو جنوبی لبنان اور شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے القوزح اور بیت لیف علاقوں کے اطراف کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی شام کے بھی کچھ علاقوں پر حملے کئے ہیں۔ ابھی ان حملوں سے متعلق تفصیلات موصول نہيں ہوئی ہيں۔
جنوبی لبنان اور شام کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت نے ایسے میں حملے کئے ہيں کہ اس غاصب حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے بدھ کی شام کو یہ اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کو غزہ کی جنگ میں ناقابل تلافی نقصانات اٹھانے پڑے ہيں۔
دوسری جانب مغربی مقبوضہ فلسطین میں لیکوڈ پارٹی کے ایک رکن تامیر عیدان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجا اس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو اور ان کی کابنیہ پر، جنگی امور میں ناتوانی و ناکامی اور یہودی بستیوں کے مکینوں کے مسائل کا حل فراہم نہ کرنے اور انہیں اس نازک صورتحال میں تنہا چھوڑنے کا الزام لگایا ہے۔ عیدان نے سات اکتوبر کی المناک شکست کا ذمہ دار صیہونی حکومت کی کابینہ کو ٹھہرایا اور اپنی جماعت کے اراکین سے اس پارٹی کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس