Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا اسرائیل پر زبردست وار، صیہونی حکومت کے ایک ڈرون کو مارگرایا

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے ہولناک جنگی جرائم نیز عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں بہت سے صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس نے جنوبی سرحد پر صیہونی حکومت کا ایک ڈرون مارگرایا ہے۔ حزب اللہ نے اس سے پہلے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع مارگلیوت نامی علاقے میں صیہونی اہداف کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔

المنار ٹی وی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں طبریا کی فضا میں ایک دھماکے کی آواز سنی جانے کی خبر دی تھی ۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے ہولناک جنگی جرائم نیز عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے جواب میں  مقبوضہ فلسطین میں بہت سے صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے ہی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس