Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • جنگ بند نہیں بلکہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے: اسرائیل

غاصب اسرائيلی حکومت عالمی مطالبے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار نہیں ہے بلکہ شدت کے ساتھ فلسطینیوں کا قتل عام بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک طرف عالمی رائے عامہ اپنے اپنے ممالک کی حکومتوں سے چاہتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسلی تطہیر اور نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدام کریں اور دوسری طرف غزہ کی عورتیں اور بچے عالمی اداروں اور تنظیموں کی مدد کی طرف سے نا امید ہوچکے ہیں۔

غزہ کے مردوں اور عورتون کا کہنا ہے کہ دنیا کے سرکاری اداروں کے ذمہ دار زبانی طور پر تو غزہ میں قتل عام ختم کرانا چاہتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے ہیں بلکہ بعض تو اپنے دفاع کی آڑ میں غاصب اسرائیلی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے نہتے لوگوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کا جواز بھی پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر کو فلسطین کے استقامتی محاذ کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ پر غاصب اسرائيلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد نو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور بتیس ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس