سید حسن نصراللہ کی تقریر سے صیہونی حلقوں میں کھلبلی
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونیوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کے نتائج سے کھلبلی مچی ہے اور ان میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ ہمیں حزب اللہ پر پورا یقین ہے اور حزب اللہ کے اقدامات انتہائی موثر ہيں اور یہ گروہ ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں بہت طاقتور ہے اور پوری قوت سے اس کے خلاف برسر پیکار ہے-
یمن کےدارالحکومت صنعا میں قومی نجات حکومت کے انفارمیشن کے وزیر ضیف اللہ الشامی نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کو حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کا انتظار ہے-
صیہونی حکومت کے چینلوں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی تقریر سے پہلے ہی پورے مغربی ایشیا کی سانسیں ان کے سینوں میں رک ہوگئی ہیں ۔
صیہونی میڈیا نے، سات اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار شائع کرنے کے بعد، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کی تقریر کے حوالے سے اسرائیل میں پائے جانے والے خوف و ہراس کو بیان کیاہے-
صیہونی میڈیا کے اعداد وشمار کے مطابق لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک سو بیس صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں ۔ اور حزب اللہ نے ان کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے نو ٹینک تباہ کردیئے جبکہ ایک ڈرون بھی مار گرایا ہے
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ آج شام کو فلسطین کے حالات سے متعلق تقریر کرنے والے ہیں ۔