Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • سیدحسن نصراللہ: ہم 7-8 اکتوبر سے جنگ میں داخل ہوچکے ہیں

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا بعض لوگ کہتے ہیں کہ سید حسن نصراللہ جنگ میں داخل ہونا چاہتے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ ہم 7-8 اکتوبر سے جنگ میں داخل ہوچکے تھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سید حسن نصراللہ جنگ میں داخل ہونا چاہتے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ ہم 7-8 اکتوبر سے جنگ میں داخل ہوچکے تھے۔
انہوں نے کہا بعض لوگوں کو توقع یہ ہے کہ حزب اللہ فورا جنگ میں داخل ہوجائے، شائد ان کو ہمارے اقدامات کم نظر آئے لیکن ہماری کارروائیاں اس حد تک محدود نہیں رہیں گی۔

ٹیگس