حزب اللہ کا بڑا حملہ اور اسرائیل کا فوجی اڈہ تباہ ہو گیا+ ویڈیوز
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو تباہ کردیا جبکہ اس حکومت کے جاسوسی غبارے کو بھی مار گرایا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے سنیجر کے روز لبنان کی سرحدی لائنوں پر اسرائیلی فوج کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا۔
خبری ذرائع نے لبنان کی سرحدی پٹی پر واقع جل العلام بیس پر حزب اللہ لبنان کے شدید حملے اور اس حملے میں ہونے والی تباہی کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے پہلی بار اس حملے میں بھاری راکٹوں کا استعمال کیا ہے۔
اس حملے کے چند منٹ بعد حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے بیک وقت جل العلام، الجرداح، حدب البستان، المالکیہ اور المطلہ کے ٹھکانوں کو میزائلوں اور مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
اس بیان کے مطابق میزائل براہ راست مطلوبہ اہداف پر گرے اور اڈوں کا تکنیکی سامان تباہ ہو گیا۔
چند لمحوں بعد المنار کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے بھی صیہونی حکومت کے جاسوسی غبارے کو مسگاو عام قصبے کے آسمان پر مار گرایا ہے۔