رجب طیب اردوغان: نیتن یاہو ناقابل بھروسہ ہیں، ان سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی
Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو کو اس لائق نہیں سمجھتے کہ انکے بارے میں بات کی جائے۔ ہم نے انہیں پوری طرح سے کنارے لگا دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔
قازقستان سے واپسی کے دوران رجب طیب اردوغان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی، نیتن یاہو ناقابل بھروسہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جو کچھ کر رہے ہیں، اس کی بائبل، توریت اور نہ ہی زبور اجازت دیتی ہے، نیتن یاہو اسرائیلی عوام کی حمایت کھو چکے ہیں، وہ مذہب کا استعمال کرکے قتل عام کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔