عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر حملے، بڑے پیمانے پر نقصان
باخبر ذرائع نے کچھ دیر پہلے شام میں موجود دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے کو الرمیلان کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جو شام میں واقع ہے۔ ان ذرائع نے بتایا ہے کہ الرمیلان میں امریکی فوجی اڈے کے اندر سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے چھ حملوں کے ذریعے چار امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جاں بازوں نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد اڈے، شمالی عراق میں اربیل ایئرپورٹ کے قریب غاصب امریکیوں کے فوجی اڈے، شمالی شام میں تل بیدر اڈے اور جنوبی شام میں التنف کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے ۔
ذرائع نے ان حملوں میں بڑے پیمانے پر ان اڈوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔