Nov ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف مسلسل جرائم، اسرائیل کی وحشیانہ فطرت کی عکاسی ہے: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف مسلسل جرائم، اسرائیل کی وحشیانہ فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یوم شہدا کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا کلچر پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی غزہ پٹی کے بے بس اور مظلوم عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کے گواہ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ان جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ بڑے جرائم اسرائیل کی وحشیانہ انتقامی فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی یہ دوسری تقریر ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے یوم شہداء اور احمد قیصر کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج لبنان کے شہروں میں بہت سے لبنانی شہداء کے جلوس جنازہ نکالے گئے، یوم شہداء کا دن حزب اللہ کے تمام شہداء کا دن ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ گیارہ نومبر یوم شہداء کو شہید احمد قیصر کے عظیم آپریشن کے نام سے موسوم کیا گیا جس میں احمد قیصر نے شہادت کی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 100 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے جس پر اسرائیل نے تین دنوں عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس