Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری، متعدد شہید و زخمی

خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں میں مزید اکتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے علاقے الفالوجہ اور جبالیا کیمپ کے رہائشی مکانات پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اکتیس فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے مہدی ہسپتال پر بمباری میں دو فلسطینی ڈاکٹر شہید اور اس میں موجود کچھ پناہ گزیں زخمی ہوگئے۔
اسی طرح دو اور فلسطینی مغربی غزہ میں، اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہوئے ہيں۔ فلسطینی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی غزہ کے تل الزعتر علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔

ٹیگس