Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر قبضہ کرنے کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہو گیا

غزہ پر قبضہ کرنے کے لئے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد درجنوں صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں جنگ ایسی حالت میں جاری ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فضائی حملے اور وحشیانہ بمباری کرکے اس کو ایک ویرانے میں تبدیل کردیا ہے لیکن اس کے باوجود زمینی جنگ میں اب تک صیہونی حکومت کو کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اگرچہ بعض صیہونی وزرا غزہ میں صیہونی کالونی بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن فلسطین کا استقامتی محاذ ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گا۔

غزہ پر قبضہ کرنے کے لئے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد درجنوں صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے جوانوں نے اعلان کیا ہےکہ ابھی انھوں نے شہری جنگ شروع نہیں کی ہے اور اسرائیل فوج کو تاریخی سبق دیں گے ۔

آپریشن طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد صیہونی حکام اب تک کافی تضاد بیانی کرچکےہیں ۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی حکومت غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ غزہ کی سیکورٹی اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں ۔

ٹیگس