القسام بریگیڈ کے جوابی حملے، صیہونیوں کے متعدد فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ
باخبر ذرائع نے غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے مغرب میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک اور ٹینک تباہ کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح سے اب تک القسام بریگیڈ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی متعدد بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور فوجی بلڈوزر تباہ کیا جا چکا ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں منجملہ عسقلان اور سدیروت سمیت کئی شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ نتساریم اور بکرون کے اطراف میں واقع علاقوں پر بدر ایک میزائلوں سےحملہ کیا گیا ہے۔ اس سےقبل سرایا القدس نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کے شمال میں تلہ المدفعیہ میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکزی ٹھکانے پر مارٹر گولے سے حملہ کیا ہے۔