Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک شہادت پسندانہ کارروائی، کم سے کم سات صیہونی زخمی

صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی نوجوانوں نے آج جمعرات کی صبح بیت المقدس اور بیت لحم کے درمیان ایک چیک پوسٹ پر انتہا پسند صیہونی آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف فائرنگ کی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس شہادت پسندانہ کارروائی میں چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بھی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں شامل افراد کی طرف فائرنگ کی اور تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے فورا بعد بہت سے صیہونی فوجی جائے وقوعہ پہنچے اور اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی شہادت پسندانہ کارروائی میں شامل چوتھے نوجوان کی تلاش میں علاقے میں پرواز کرنے لگا۔ غاصبوں کے خلاف یہ شہادت پسندانہ کارروائی ایسے حالات میں انجام دی گئی ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیاں اکتالیسویں دن بھی جاری ہیں۔

ٹیگس