فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر احمد بحر شہید ہوگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i427702-فلسطینی_قانون_ساز_اسمبلی_کے_اسپیکر_احمد_بحر_شہید_ہوگئے
غزہ میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور تحریک حماس کے ایک اہم رہنما احمد بحر غزہ پٹی پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر احمد بحر شہید ہوگئے

غزہ میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور تحریک حماس کے ایک اہم رہنما احمد بحر غزہ پٹی پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپتنک کی رپورٹ  کے مطابق فلسطینی میڈیا نے غزہ میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر احمد بحر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ وہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں واقع المعمدانی اسپتال پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دریں اثنا، فلسطینی شہاب خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے بھی غزہ میں 120 افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔