Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • حماس کے رہنما کا بیان: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوسکتا ہے

تحریک حماس نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں جس کی تفصیلات کا اعلان قطری اور مصری برادران کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی فریق خاص طور پر نیتن یاہو جنگ بندی کے مسئلے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ مزاحمت، سیاست اور میدان میں متحد ہے اور جنگ بندی معاہدے میں تمام مزاحمتی گروپ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حقیقی پیشرفت ہوئی ہے اور ہم جنگ بندی معاہدے سے نزدیک ہوگئے ہيں اور جب معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا تو اس کا اعلان قطری برادران کے توسط سے کردیا جائے گا۔
منگل کی صبح کو تحریک حماس کے دفتر سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت، جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے اور ہم نے اپنا جواب قطری بھائیوں اور ثالثوں تک پہنچا دیا ہے۔ اس سے قبل غاصب اسرائیلی حکومت کے ٹی وی نے کہا تھا کہ اس حکومت کی جنگی کابینہ نے متعلقہ حکام کو حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صہیونی ٹیلیویژن نے مزید کہا کہ حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے حماس کی جانب سے طے کی گئی شرائط کو قبول کرلیا ہے اور اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔

ٹیگس