Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ کے بارے میں برکس کا ہنگامی اجلاس

غزہ کے بارے میں آج شام برکس کا ہنگامی اجلاس ہورہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے برکس کا یہ آن لائن اجلاس آج منگل کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تجویز پر ہورہا ہے۔

 صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تجویز پر برکس تنظیم کے اس آن لائن ہنگامی اجلاس میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد پہنچانے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

برکس تنظیم کا یہ آن لائن ہنگامی اجلاس جنوبی افریقہ کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں برکس اور برکس پلس کے لیڈران شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس