Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • عراق، جارح طاقتوں سے مقابلے میں عراقی مجاہد شہید

عراقی مزاحمت نے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں عراقی اسلامی مزاحمتی فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کے روز دوپہر کو ایک بیان میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی خبر دی۔

عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمت کے مجاہد شہید فاضل المکصوصی شہداء کے کاروان میں شامل ہوگئے اور حق اور باطل کی جنگ میں عراق میں امریکی افواج کے ساتھ حھڑپوں کے دوران شہید ہوگئے۔

عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا اس وقت تک استقامت اور دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے جب تک فتح حاصل ہو جائے اور عراق غاصبوں سے پاک ہو جائے۔

یہ بیان اس وقت میں جاری کیا گيا ہے کہ جب ٹیلی گرام چینل صابرین نیوز نے پیر کی شام کو اطلاع دی کہ عراق کے صوبہ الانبار میں ابو غریب کے علاقے میں ایک امریکی ڈرون نے حزب اللہ عراق کی ایک گاڑی پر حملہ کیا۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں امریکی ٹھکانوں کو درجنوں بار نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس