Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے انسان دوستانہ اقدام کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے بارہ شہریوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے تصدیق کر دی ہے کہ اس ملک کے بارہ شہریوں کو فلسطینی مزاحمت نے بغیر کسی مطالبے کے رہا کر دیا ہے۔ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا تھاکہ وہ تمام غیر ملکوں قیدیوں کو انسان دوستانہ بنیادوں پر اور بغیر کسی مطالبے کے رہا کرنے پر تیار ہے لیکن صیہونی حکومت نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسرائيلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بارہ شہریوں کی رہائي کا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے کوئي تعلق نہيں ہے۔ اس سے قبل مصری حکومت نے بھی تھائی لینڈ کے شہریوں کی رہائی کےلئے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس