Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر حماس کا مکمل کنٹرول، نیتن یاہو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور: صیہونی ٹی وی چینل

ایک صیہونی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر حماس کا مکمل کنٹرول ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ ایک شخص نے جلد بازی میں دعوی کر دیا کہ غزہ پر حماس کا کنٹرول نہیں رہا ہے مگر اسی گروہ نے شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔

اس ٹی وی چینل نے کہا کہ حماس نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنھوں نے جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ حماس کو تباہ کر کے ہی دم لیں گے مگر اس گروہ نے انسانی فائر بندی پر مجبور کر دیا۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا پڑا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ حماس کا رابطہ برقرار رہا ہے اور جنگ کے باوجود یہ رابطہ منقطع نہیں ہوا ہے۔

اس صیہونی ذریعے کے مطابق غزہ پر تباہ کن حملوں کے باوجود حماس مستحکم شکل میں باقی ہے اور غزہ پر اب بھی اسی گروہ کا کنٹرول ہے اور یہی گروہ وہاں کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہے۔

ٹیگس