Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • حماس اور غاصب اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا دوسرا مرحلہ

صیہونی حکومت کی جیلوں کی تنظیم نے، قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے دائرے میں انتالیس فلسطینی قیدیوں کو اتوار کو رہا کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈيا کی رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدی، عوفر جیل سے غرب اردن میں واقع بیتونیا ٹاؤن منتقل کئے گئے۔ اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے استقبال میں آنے والے فلسطینیوں کو جو عوفر جیل کے پاس جمع ہوئے تھے، فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے پھینک کر منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسی سلسلے میں صیہونی فوجیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ ریڈکراس کے نمائندوں نے حماس کے آزاد ہونے والے سترہ قیدیوں کو مصر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی، جمعہ کو صبح سات بجے سے شروع ہوئی ہے۔

ٹیگس