Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر حماس کا ردعمل

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی مدت میں دو روز کی توسیع کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان پایاجاتا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ بندی کی مدت میں دراز مدت توسیع کی امید کی جا سکتی ہے، کہا ہے کہ قیدیوں کے مزید تبادلے کے پیش نظر جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شمالی غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں تعطل و کوتاہی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس عمل میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دائرے میں جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کی امید ہے اور فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا کرانے کے عوض جنگ بندی کی مدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

ٹیگس