Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی میں 1500 فوجی اور غیرفوجی صیہونی مارے گئے: غاصب اسرائیلی فوج کا اعتراف

صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زیادہ فوجی اور غیرفوجی صیہونی مارے گئے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد تقریبا ڈیڑھ ہزار ہے جن میں تین سو اسی سے زیادہ صیہونی فوجی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق استقامتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد صیہونی ذرائع کی بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ استقامتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک دن میں پچاس صیہونی فوجیوں کو دفن کیا گیا ہے۔

ادھر غزہ پٹی پر ہونے والے زمینی حملے میں صیہونی حکومت کو ہوئے جانی و مالی نقصان کے بارے میں ایک صیہونی خاخام نے صیہونی حکومت کے ایک فوجی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک رات میں تین بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں اور چھتیس صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

ٹیگس