Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی صیہونی حکومت کے خلاف منفرد کارروائی

یمن نے ایک بار پھر صیہونی اہداف پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمنی فوج نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بے حد منفرد کارروائی انجام دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے صیہونی حکومت پر کئی بیلسٹک میزائل فائر کئے ۔ ان میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات شہر کے ام الرشراش علاقے کو نشانہ بنایا گيا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اسی طرح بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کو روکنے کا کام جاری رکھے گی یہاں تک کہ غزہ میں صیہونی جارحیت کا خاتمہ ہو جائے ۔

انصاراللہ یمن کی وب سائٹ نے اس سلسلے میں بتایا ہےکہ مقبوضہ فلسطین پر یمن کی مسلح فوج کا تازہ حملہ، طوفان الاقصی کے آغاز کے بعد سے یمنی فوج کی صیہونیوں کے خلاف بارہویں کارروائی تھی۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میزائلی حملے کے بعد ایلات شہر میں خطرے کے سائرن بجنے لگے تھے ۔ صیہونی فوج کے ریڈیو نے بتایا ہے کہ یمن سے ایلات پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔

ٹیگس