Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • القسام بریگيڈ کے  ہاتھوں صیہونی فوج کے متعدد ٹینک تباہ

القسام بریگيڈ نے غاصب صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے خان یونس کے مشرقی سیکٹر میں غاصب صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینکوں پر یاسین ایک سو پانچ نامی راکٹ داغے جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے دو ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے مشرقی خان یونس میں صیہونی فوج کے ایک بلڈوزر کواینٹی آرمر راکٹ ٹینڈم کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔ القسام بریگيڈ نے منگل کے دن غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی اناسی بکتربند گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا یا جزوی نقصان پہنچایا۔ دریں اثناء صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان سے ایک گائيڈڈ میزائل فائر کئے جانے کے نتیجے میں میتات صیہونی بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگيا ہے۔

ٹیگس