داعش پر عراق کی فتح کی چھٹی سالگرہ: ہمیں ملک کی مسلح افواج کی بہادری پر فخر ہے، عراقی وزیر اعظم
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شہدا اور فتح کے کمانڈروں کی ایثار و قربانی کے بغیر ہم دہشت گردی کو شکست نہیں دے سکتے تھے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: دہشت گرد گروہ داعش پر عراق کی فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے کہا ہے کہ شہدا اور فتح کے کمانڈروں کی ایثار و قربانی کے بغیر ہم دہشت گردی کو شکست نہیں دے سکتے تھے اور آج ہمیں جو سلامتی اور استحکام حاصل ہے وہ حاصل نہیں کر سکتے تھے۔
واضح رہے کہ 10 دسمبر سنہ 2017 کو عراق کے اس وقت کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش سے ملک کی مکمل آزادی کا اعلان کیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق، محمد شیاع السوڈانی نے آج (اتوار 10 دسمبر 2023 کو) داعش پر عراق کی فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ ہم اس تاریخی فتح کا جشن مناتے ہیں جس میں عراقیوں نے دنیا اور انسانیت کی جانب سے دہشت گردی اور داعش کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ملک کی مسلح افواج کی بہادرانہ کارکردگی پر فخر ہے، جس نے عراقی شیعوں کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید علی سیستانی کے جہاد کفاعی کے فتوے پر عمل کیا اور فتوحات کی طرف قدم بڑھایا۔