Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ، عوام کو امداد کی اشد ضرورت

غزہ کی شہری انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں تقریباً آٹھ ہزار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: غزہ کی شہری انتظامیہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو امداد کی اشد ضرورت ہے اور وسائل و امکانات کی کمی کے سبب اسکولوں میں پناہ گزینوں کو حد سے زيادہ مسائل و مشکلات کا سامنا ہے یہاں تک کہ بعض افراد بیماریاں پھیلنے کے سبب اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں-غزہ کی شہری انتظامیہ نے کہا کہ موسم سرما اور بارش کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ، بیماریاں پھیلنے کے نتیجے میں اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کے جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے-

اس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمیں امدادی گاڑیوں کی ضرورت ہے کہ جن میں سے زیادہ تر غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں تباہ ہوگئي ہیں ، ہمیں فیلڈ اسپتالوں کی بھی فوری طور پر بہت زيادہ ضرورت ہے-اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے غزہ میں جنگ بندی سے متلعق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارد ویٹو ہونےکے بعد کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارد ویٹو کرنےکے امریکہ کے اقدام کےبعد غزہ میں ہونے والی تمام اموات کا ذمہ دار امریکہ ہے کیوں کہ اس نے حقیقی معنی میں اسرائیل کو قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہے-

ٹیگس