Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • جنین شہر پر حملے کے دوران صیہونی فوجی اور فلسطینی مجاہدین آمنے سامنے

آج صبح شہر جنین پرصیہونی فوجیوں کے حملےمیں کم سے کم تین فلسطینی شہید ہوگئے

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح شمالی غرب اردن میں واقع شہر جنین پر یلغارکردی جس میں تین فلسطینی شہید ہو گئے اور اس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئيں۔

شہر جنین اور جنین کیمپ پر حملے کے دوران صیہونی فوجیوں کو فلسطینی مجاہدین اور جوانوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

صیہونی فوج کے ڈرون طیاروں نے جنین میں فلسطینی جوانوں کے ایک گروہ کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے مشرقی جنین میں ایک مکان پر پانچ سے زیادہ میزائل فائر کئے ہيں ۔ فلسطین کے ہلال احمر نے بھی اعلان کیا ہے کہ مشرقی جنین کے ایک محلے پر صیہونیوں کے ایک حملے میں تین فلسطینی شہید اورتین زخمی ہوگئے۔

بدھ کو بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے مسلسل دوسرے روز جنین پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

صیہونی فوجیوں نے جنین میں ایک گھر کو نشانہ بنایا اور گولہ باری کرکے آگ لگا دی ۔ یہ مکان جنین بٹالین کے ایک کمانڈر بعجاوی کا تھا ۔ جنین پر حملے میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ٹیگس