Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے تباہ حال غزہ پر دوبارہ حملے کیوں شروع کئے؟

جنوبی غزہ پرصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں ستائیس فلسطینی شہید ہوگئے

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے شہر رفح میں دو رہائشی مکانات کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ستائیس فلسطینی شہید ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کےتوپخانوں نے بھی جنوبی غزہ میں واقع شمالی خان یونس کے علاقوں پرسخت بمباری کی۔ اس سے قبل فلسطین کی وزرات صحت نے غزہ پٹی میں اٹھارہ ہزارچھے سو آٹھ فلسطینیوں کی شہادت کی خبردی تھی ۔

صیہونی حکومت، حماس سمیت دیگر فلسطینی استقامتی گروہوں کو ختم کرنے اور اپنے قیدیوں کو آزاد کرانے کے لئےغزہ پر لشکرکشی کی تھی تاہم اس کے جاری جرائم کو ہفتوں گذرنے کے باوجود وہ اس علاقے میں کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی اور مذاکرات کا سہارا لینے پرمجبور ہوئی ۔ قیدیوں کے تبادلے میں صیہونی حکومت کی ڈھٹائی اور زیادہ طلبی مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنی جس کے بعد اس نے اپنے جرائم کا سلسلہ پھرسے شروع کردیا۔

ٹیگس