Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کی مسلسل بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں اتوار کو علی الصبح کم سے کم بارہ نہتے فلسطینی عام شہری شہید ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق یہ بارہ فلسطینی غزہ میں دیرالبلح کیمپ میں رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے جبکہ ان فلسطینی شہدا کا تعلق مسلم، بدوان اور النواجحہ کے گھرانوں سے ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس میں واقع بنی سہیلا پر بھی شدید بمباری کی اور مشرقی خان یونس کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک چّون ہزار چار سو پچاس دیگر فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اور شہید و زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ غزہ میں غذائی اشیا، دواؤں اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اور صورت حال کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو انسانی المیہ بدترین شکل میں جنم لے گا خاصطور سے ایسی صورت میں کہ وبائي امراض کے تین لاکھ ساٹھ ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور غزہ کے چھتیس اسپتالوں میں سے صرف گيارہ اسپتال ہی نہایت محدود پیمانے اپنی خدمات اور سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس