Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • حماس: امریکی حکومت، صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے

حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو اکتھر دن گذرنے کے باوجود وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہيں کرسکی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی حکومت پر کہ جو صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے، اعتماد نہيں ہے۔ اسامہ حمدان نے غاصب صیہونی حکومت کمال عدوان ہاسپیٹل کے اطراف میں جو کچھ کر رہی ہے وہ نئے قسم کے جرائم ہيں۔ تحریک حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ صیہونی فوج جس نے اپنے قیدیوں کی آزادی کے دعوے سے جنگ شروع کی ہے، اس وقت اپنے ہی قیدیوں کو قتل کررہی ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیتیں اور حملے اسے ہماری زمینوں پر ہرگز قانونی حیثیت نہيں دے سکتے۔

ٹیگس