امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمن کی اعلی سیاسی کونسل
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکہ کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ اور حیران کن جواب دیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے آج (بدھ کو) یمن کے خلاف بحری اتحاد کی تشکیل کے ردعمل میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں تجارتی تحفظ کی آڑ میں بحری اتحاد کی تشکیل کا امریکی اقدام دشمنان اقدام ہے اور یمنی فوج امریکہ کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ اور حیران کن جواب دے گی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت کی حمایت کی آڑ میں ملٹی نیشنل فورس کے قیام کا امریکی مقصد اسرائیل کی حمایت اور بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو عسکری رنگ دینا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکہ کے معاندانہ اقدامات کے بعد رونما ہونے والے تمام واقعات کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی بحری جہازوں یا مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو چھوڑ کر دیگر بحری جہازوں کے لیے راستہ محفوظ ہے۔