Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حماس: غزہ پر قبضے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی

تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی مغربی محاذ کا مقصد غزہ کو اپنے قبضے میں لینا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کی آئندہ صورت حال کے بارے میں امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت کی لن ترانیوں کے بعد تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو فلسطین کی داخلی صورت حال اور نظم کو پھر سے مرتب کرنے میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہيں دیں گے۔غازی حمد نے اس مداخلت کا مقصد غزہ کو پھر سے اپنے قبضے میں لینا قرار دیا اور کہا کہ ہم قبول نہيں کریں گے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کی صورت حال کے بارے میں اپنا موقف مسلط کریں۔ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ غزہ کو حماس کے کنٹرول سے نکال لینا چاہیے اور اس کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردینا چاہئے ۔دراین اثنا غزہ میں تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحیی السنوار نے بین الاقوامی ثالثی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيلی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق رائے غزہ میں جنگ بندی کے بعد سب کچھ کے مقابلے میں سب کچھ کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ صیہونی حکومت کے ماکان تینتس ٹی وی چینل نے مصری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ السنوار نے بین الاقوامی ثالثوں سے کہا ہے کہ اگراسرائیل اپنے قیدیوں کو زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو قیدیوں کا تبادلہ مکمل جنگ بندی کے بعد اور سب کچھ کے مقابلے میں سب کچھ کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔
السنوار کے بیانات ایسے حالات میں سامنے آئے ہیں کہ روزنامہ یدیعوت احارنوت نے رپورٹ دی تھی کہ تحریک حماس مستقل جنگ بندی پر اصرار کررہی ہے اور وہ عارضی جنگ بندی کے لئے تیار نہيں ہے اور اس کی تاکید ہے قیدیوں کے نئے تبادلے میں فلسطینی قیدی مروان البرغوثی، عبداللہ البرغوثی اور احمد سعادت کو بھی رہا کیا جائے۔

ٹیگس