Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو یمن کے وزیردفاع کا سخت انتباہ

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں کے بارے ميں خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت غزہ اور فلسطین پر حملے بند نہیں کرتی اور اس کا محاصرہ ختم نہيں کرتی تو ہماری فورسیز کے پاس اور بھی بہت سے آپشنز ہيں۔
واضح رہے کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمنی فورسیز نے بحیرۂ احمر میں آمد و رفت کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں یا اس کے ساتھ تعاون کرنے والے بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے-یمنی فورسیز نے کہا ہے کہ جب تک کہ جارح اسرائیل غزہ کے خلاف اپنے حملے بند نہیں کرتا بحیرۂ احمر میں اس حکومت کے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ٹیگس