دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری
Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
شام کی وزارت دفاع نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں ان ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں۔
نومبر کے مہینے میں بھی دمشق کے ہوائی اڈے پرغاصب صیہونی حکومت کے حملے کےنتیجے میں اس ہوائی اڈے کے ایک رنوے نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پرغاصب صیہونی حکومت نے بارہا حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں کئی بار پروازوں کی آمد و رفت کو لاذقیہ ایرپورٹ منتقل کیا گیا جبکہ لاذقیہ کا ہوائی اڈہ روسی فضائیہ کے ٹھکانے حمیم کے قریب واقع ہونے کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت نے لاذقیہ کے ہوائی اڈے کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔