Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کاروں کی مشترکہ کارروائی میں اسرائیل کی پانچ فوجی گاڑیاں تباہ

القدس سرایا اور القسام کی مشترکہ کارروائی میں غاصب اسرائیل کی 5 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو القدس سرایا بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ البلاد کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی پانچ فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما نیوز" کے مطابق سرایا القدس نے اعلان کیا کہ منگل کو اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائی میں یاسین 105 راکٹ استعمال کیے گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نیوز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ آج صبح سرایا القدس کے مجاہدین اور غاصب صیہونی حکومت کی افواج کے درمیان، جنہوں نے خان یونس شہر کے مشرقی اور شمالی محوروں پر حملہ کیا، جھڑپیں بھی ہوئیں اور ٹینک شکن گولیوں، مشین گنوں اور مارٹرگولوں کا استعمال کیا۔
ادھر عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے وسط میں "البرج" کیمپ کے مشرق میں صیہونی حکومت کے "مرکاوا" ٹینک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

ٹیگس