Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے تعلقات  تیزی سے فروغ پا رہے ہیں: افغانستان کی وزارت خارجہ

افغانستان کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران و افغانستان کے تعلقات ترقی و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہيں اور دونوں ملکوں کا مستقبل روش ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد تکل نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ امیرخان متقی نے یہ بات کابل میں ایرانی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔

ضیا احمد تکل نے اپنے حالیہ دورہ تہران و مشہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، افغانستان کا اچھا پڑوسی ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات توسیع و ترقی کی جانب بڑھ رہے ہيں۔

طالبان حکومت کے وزیرخارجہ نے ایرانی صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں افغانستان کی صورت حال ، حالیہ تبدیلیوں اور طالبان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں کہا کہ طالبان کی خارجہ پالیسی کسی بھی ملک کے زيراثر نہيں ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرخارجہ نے افغانستان میں سیکیورٹی اور قومی اتحاد میں استحکام، تعصب و منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کا خاتمہ اور افغانستان میں مرکزی حکومت کے قیام کو طالبان حکومت کے ثمرات و نتائج میں قرار دیا ۔

ٹیگس