Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • صالح العاروری کی شہادت کے بعد مصر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا عمل معطل

پریس ذرائع نے غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی تحریک حماس کے درمیان مصر کی ثالثی کا عمل تعطل سے دوچار ہوجانے کی خبردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی بیروت میں واقع ضاحیہ کے علاقے پر صیہونی جارحیت میں فلسطین کی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری کی شہادت کے بعد مصر نے صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان ثالثی کا اپنا عمل روک دیا ہے۔
اس خبر کا اعلان جنوبی بیروت میں واقع ضاحیہ کے علاقے پر صیہونی جارحیت میں فلسطین کی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کی شہادت کے بعد کیا گيا۔اس صیہونی جارحیت میں تین اور فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا ایک سیکورٹی وفد جو مذاکرات کے لئے مصر کے دورے تھا، قاہرہ سے واپس روانہ ہوگيا۔

ٹیگس