حزب اللہ لبنان کا صیہونی ٹھکانے پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429286-حزب_اللہ_لبنان_کا_صیہونی_ٹھکانے_پر_حملہ
حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد اور مقبوضہ علاقوں کے قریب صیہونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا صیہونی ٹھکانے پر حملہ

حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد اور مقبوضہ علاقوں کے قریب صیہونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شبعا فارم کے زبدین علاقے کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام اور بیاض البلیدا اور المالکیہ میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر برکان میزائل سےحملہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو مقبوضہ شبعا فارم کے رویسات العلم کے اطراف میں بھی نشانہ بنایا گيا۔ حزب اللہ لبنان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ دوویو فوجی چھاؤنی کے اطراف میں بھی صیہونی فوجیوں کے اجتماع  پر میزائل برسائے ہیں کہا کہ ان تمام حملوں میں صیہونی فوجیوں کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔