Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی حماس کی اپیل

حماس نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے اسلامی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کوئی مقدمہ دائر نہ کئے جانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف عرب اور اسلامی ملکوں نے کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا بلکہ جنوبی افریقا کی حمایت کا بھی اعلان نہیں کیا جس سے ہمیں تکلیف پہنچی ہے۔ حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ عرب اور اسلامی ملکوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ غزہ کی صورتحال پر ان کی خاموشی کا مطلب صیہونی حکومت کو یہ اختیار دینا ہے کہ وہ غزہ کو ختم کردے۔
یاد رہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے گزشتہ دنوں اعلان کیا ہے کہ اس کو غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف جنوبی افریقا کی اپیل موصول ہوئی ہے۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف جنوبی افریقا کی اپیل کی بنیاد یہ ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قومی تصفیہ کررہی ہے۔

ٹیگس