Jan ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی بحری جہازوں پر استقامتی محاذ کے حملے

فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کے دو جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ کیم سلکان نام کے اسرائیلی جہاز پر ہوا ہے جو لائبیریا کا پرچم نصب کئے ہوئے تھا۔ اس اسرائیلی بحری جہاز کو بحر ہند میں مالدیپ کے شمال مغرب میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دوسرا اسرائیلی جہاز جسے نشانہ بنایا گيا اس کا نام پیسفک گولڈ ہے اور اس پر ہندوستان کی کوچی بندرگاہ کے قریب حملہ کیا گیا ہے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز صیہونی حکومت کے لئے بھاری مقدار میں تیل حمل کئے ہوئے تھے۔

ٹیگس